کترینہ کیف نے مداحوں کو جلد ہی ماں بننے کی خوشخبری سنادی


کترینہ کیف نے مداحوں کو جلد ہی ماں بننے کی خوشخبری سنادی

حال ہی میں بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے/ فوٹو انسٹا

بالی وڈ جوڑی کترینہ کیف  اور وکی کوشل نے گھر میں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے تاہم اب اس حوالے سے کترینہ اور وکی کوشل  کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔

کترینہ نے انسٹاگرام پر  شوہر وکی کوشل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی درج کیا۔

کترینہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کے اظہار کے ساتھ  اپنی زندگی کے بہترین دور کے آغاز کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کے حاملہ ہونے سے متعلق کئی ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اس دوران کترینہ لائم لائٹ سے مکمل طور پر دور تھیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے  یہ بھی دعویٰ  کیا گیا تھا کہ کترینہ کیف بچے کی پیدائش کے بعد کام سے طویل وقفہ لیں گی۔

کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *