پسوڑی گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ شے گل اسلام آباد میں پرفارم کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔
اسلام آباد میں پاک ویو سٹی میں گلوکارہ شے گل کے کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں فینز نے شرکت کی۔
کانسرٹ میں شے گل کی پرفارمنس جاری تھی کہ اسی دوران ویڈیو ریکارڈ کرنے والا ڈرون گلوکارہ سے ٹکرا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جس میں ڈرون کو گلوکارہ سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کے بعد گلوکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ڈرون بہت تیز تھا جس کی وجہ سے ہاتھ بری طرح زخمی ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ہی گلوکارہ نے اپنے فینز کو بتایا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے ضروری طبی امداد بھی لے لی ہے جبکہ شے گل نے اپنے مداحوں کو خیریت دریافت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔


























Leave a Reply