کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا


سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس: کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

مجرم کے خلاف 2024 میں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

لاہور : سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں کالعدم ٹی ایل پی کے پیرظہیرالحسن شاہ کو سزا سنادی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے  سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو مختلف مقدمات کے تحت ساڑھے 35 سال قید اور  6 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم  دیا۔

واضح رہے کہ مجرم کے خلاف 2024 میں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *