بالی وڈ اداکارہ شیبا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج میں شاہ رخ خان کی جونیئر تھیں لیکن انہوں نے فلموں میں سپر اسٹار کی ماں کا کردار ادا کیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شیبا چڈھا نے شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ کے ساتھ کی جانے والی اپنی پہلی فلم ‘دل سے’ کا تذکرہ کیا اور ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں میرا ایک چھوڑا سا کردار تھا جو اب مجھے یاد بھی نہیں ہے، فلم میں اداکارہ منیشا کسی مصروفیت کی وجہ سے سین نہ کرسکیں جس پر مجھے منیشا کے کپڑے پہنچ کر سین کرنے کو کہا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں بننے والی فلم ‘رئیس’ اور 2018 کی فلم ‘زیرو’ میں بھی کام کرنے موقع ملا جس میں کنگ خان کی ماں کا کردار ادا کیا۔
شیبا چڈھا نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان ان سے 8 سال بڑے ہیں اور کالج میں ان کے سینئر تھے۔
اداکارہ نے انڈسٹری میں ماؤں کے کردار کیلئے کیے جانے والے چناؤ کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ انہوں نے ماں کا کردار ایسے اداکاروں کیلئے بھی کیا ہے جو عمر میں ان سے صرف 10 یا 12 سال چھوٹے تھے، ٹی وی میں ایسا بہت ہوتا ہے یہاں تک کے 30 سالہ خاتون نے بڑی عمر کے اداکاروں کیلئے ماں کا رول ادا کیا۔
شیبا چڈھا نے مزیدکہا کہ شروع میں مجھے حیرت ہوتی تھی لیکن پھر میں نے خود کو اس کردار کے لیے راضی کر لیا کہ یہ صرف کام ہے، یہ کرو اور آگے بڑھو اور میں اس پر عمل کرتی ہوں، کیونکہ اگر باغی رہو گے تو کام سے محروم رہ جاؤ گے۔

























Leave a Reply