کالا باغ ڈیم کو لیکر علی امین کا بیان پارٹی کو پسند نا آیا، سلمان اکرم نے بھی ذاتی بیان قرار دیدیا


کالا باغ ڈیم کو لیکر علی امین کا بیان پارٹی کو پسند نا آیا، سلمان اکرم نے بھی ذاتی بیان قرار دیدیا

جو بھی بات ہوئی ہے وہ ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی پالیسی نہیں: پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ/ فائل فوٹو

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی کے برعکس قرار دےد یا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہاکہ میرےخلاف درج مقدمات میں کچھ نہیں یہ سارےجھوٹےمقدمے ہیں، ہر دفعہ تاریخ پڑجاتی ہے لیکن انہی جھوٹےمقدمات میں یہ سزا بھی دینگے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے امید تو نہیں لیکن کبھی کبھار ریلیف دیناعدالت کی مجبوری بن جاتی ہے، جہاں کوئی شہادت گواہی نہ ہو پھر بھی سزائیں دی جائیں توکیا امید رکھیں، ہمیں اس قسم کا ریلیف ملتا ہےجہاں عدالت بے بس ہوجاتی ہے۔

سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایم پی ایز، ایم این ایز کو عمران خان کا پیغام پہنچایا ہے، تمام پارٹی رہنماوں کو بتایا گیا ہے سیلاب زدگان کی جیب سےمدد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالاباغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،کالاباغ ڈیم پر سندھ اور کے پی میں بھی کچھ لوگوں کےتحفظات ہیں، سیاسی ہم آہنگی اور اطمینان نہ ہو تب تک کوئی منصوبہ نہیں لگنا چاہیے، دو صوبوں کے درمیان تنازع سے وفاق کو بھی نقصان ہوگا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جو بھی بات ہوئی ہے وہ ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی پالیسی نہیں، صدارتی نظام بھی پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی نہیں، موجودہ پارلیمنٹ فارم 47 کی پارلیمنٹ ہے،  پارلیمنٹ کا استحقاق نہیں آئینی ترمیم کرکے صدارتی نظام رائج کرے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روزعلی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں تو میز پر بیٹھیں بات کریں۔

وزیرعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *