Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 3:01 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈی جی آئی ایس پی آر

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر

DAILY MITHAN Nov 3, 2025 0


پاکستان نے امریکا کو  اپنی سرزمین سے افغانستان  پر حملوں کی کوئی اجازت نہیں دی، یہ افغانستان کا پراپیگنڈا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان نے امریکا کو  اپنی سرزمین  سے افغانستان  پر حملوں کی کوئی اجازت نہیں دی، ایسی خبریں افغانستان کا پراپیگنڈا ہے۔

سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان پر حملے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دی، امریکی ڈرونز کے ذریعے پاکستان سے افغانستان میں حملے کا الزام جھوٹا ہے، نہ ہمارا امریکا کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ ہےکہ امریکا پاکستان سے ڈرون کے ذریعے افغانستان میں کارروائی کرے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  خارجی اپنے ٹھکانے سرحدی علاقوں سے رہائشی علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں، سرحدی علاقوں میں مارے گئے دہشت گردوں میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی تھی، افغان طالبان کے ساتھ ہم اب بھی مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، مذاکرات سے یہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، دوحا میں طے ہوا تھا کہ لویا جرگےکا انعقادکیا جائےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبان سے متعلق ثبوت سینئر صحافیوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں افغان فوج کے سپاہی بھی ملوث ہیں، تین چار ماہ میں افغانستان سے دراندازی کے دوران دہشت گردوں کو مارا گیا، مارے گئے ان دہشت گردوں میں 60 فیصد افغان باشندے شامل تھے، ان کارروائیوں میں افغان فوج کے سپاہی بھی مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوحہ اوراستنبول مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈے پربات ہوئی، افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ مذاکرات کا ایجنڈا تھا،

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا نارکو اکنامی سے تعلق ہے،  خیبرپختونخوا میں 12 ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی ہے، فی ایکڑ پوست پر منافع 18 لاکھ سے 32 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے، مقامی سیاستدان اور لوگ بھی پوست کی کاشت میں ملوث ہیں، افغان طالبان اس لیے ان کو تحفظ دیتے ہیں کہ یہ پوست افغانستان جاتی ہے، افغانستان میں پھر اس پوست سے آئس اور دیگر منشات بنائی جاتی ہیں، تیراہ میں آپریشن کی وجہ سے یہاں افیون کی فصل تباہ کی گئی، وادی میں ڈرونز، اے این ایف اور  ایف سی کے ذریعے پوست تلف کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ  میں پبلک سرونٹ ہوں کسی پر الزام نہیں لگا سکتا،  سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے چیف منسٹر ہیں، بس اتنا ہی کہوں گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  سال 2025 میں اب تک کیے گئے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2025 میں 62ہزار 113 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، 208 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر کیےگئے، سال 2025 میں اب تک 4ہزار 373 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، رواں سال اب تک 1ہزار 667 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں 128 افغان باشندے بھی تھے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026