ڈی جی آئی ایس پی آر


بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے،کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیاہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور وہ کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے  ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی۔ ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے1950 سے زائد سینیر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے،کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا، ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بی ایل اے(فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام،محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہےگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *