ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید


ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

دہشتگردوں نے آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، پولیس موبائل کے پہنچنے پر دھماکا ہو گیا: پولیس۔ اسکرین گریب

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب دہشتگردوں نے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، پولیس موبائل کے پہنچنے پر آئی ای ڈی کا دھماکا ہو گیا۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، حملے میں اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے  والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو  سلام پیش کیا اور کہا کے پی پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *