[ad_1]
امریکی اخبار ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ کی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے چند گھنٹے پہلے کی دلچسپ اور تیزتر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے لے آیا۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات سےکنارہ کشی کے اشارے کے بعد ہنگامی سفارتکاری کا آغاز ہوا۔
اخبار نے بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ نےایرانی ہم منصبوں سے رابطے کیے جب کہ قطر، مصر اور ترکیے نے بھی ایرانی قیادت سے رابطےکیے، آبنائے ہرمز کے لیے بلآخر چین بھی میدان میں کودا۔
اخبار کے مطابق چین کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلوانے پر ایران کو آخری وقت رضامند کروایا گیا۔
امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی وقت شام 5 بجے صدر ٹرمپ کو سیزفائر کی تفصیلات سےآگاہ کیا جس پر صدرٹرمپ نے کہا اگر ایران ان نکات پرراضی ہےتو وہ بھی راضی ہیں۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply