
کراچی: عدالت نے نوجوان پر تشدد میں ملوث ملزم سلمان فاروقی اور دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم سلمان فاروقی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
دوسری جانب پولیس نے خیابان اتحاد میں بہن کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو میں یہ دوسرا ملزم بھی نوجوان پرتشدد کرتا نظر آرہا ہے، دوسرے ملزم کوفوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔
واضح رہے کہ نوجوان کو تشدد کو نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم، اس کے ڈرائیور اور گارڈ کو گزشتہ روزگرفتار کرلیا تھا اور اب ڈیفنس واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
Leave a Reply