ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے5 دہشتگرد ہلاک


 

ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے5 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل

ڈیرہ بگٹی  میں  سکیورٹی فورسز کے  آپریشن  میں  بھارتی  سرپرست  یافتہ  فتنہ  الہندوستان کے5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سکیورٹی فورسز  نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع  پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو  مؤثر طور  پر نشانہ بنایا جس میں 5 دہشت گرد مارےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے  سے اسلحہ،گولہ  بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردکارروائیوں میں ملوث تھے مزید بھارتی سرپرست یافتہ  دہشت گردوں کےخاتمے کےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہےگی، ملک  سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *