ایران امریکا کشیدہ صورتحال کے باعث ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور امارات سے اپنے شہری نکالنےکیلئے اقدامات شروع کردیے جب کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطی روانہ کردیے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کے گرد بہت بڑی فوج لگانے کا امریکا کا مقصد ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایران پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، تنازع کا واحد حل بات چیت اور سفارت کاری ہے ،پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے۔


























Leave a Reply