کراچی: ڈپٹی میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران گل پلازہ کا ایک حصہ گرگیا۔
کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں آگ لگنے سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کئی گر گئے ہیں جب کہ پلازہ کا ایک حصہ ٹھیک اس وقت گرا جب کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔
ڈپٹی میئر کےگل پلازہ پہنچنے پر شہریوں نے بروقت امدادی کام نہ ہونے کی شکایت کی جس پر سلمان مراد نے کہا ٹریفک کی وجہ سے امدادی کاموں میں کچھ تاخیر ہوئی، آگ پر قابو پانے کی انتھک کوششیں رات سے جاری ہیں۔


























Leave a Reply