Skip to content
  • Wednesday, 25 February 2026
  • 7:12 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈپریشن سے جسم پر مرتب ہونے والے 8 اثرات

حالیہ پوسٹس

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سیکڑوں روپے کا اضافہ
  • پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کیلئے اٹلی کے ساڑھے 10 ہزار ورک ویزے جاری کریں گے: اطالوی وزیر داخلہ
  • ڈپریشن سے جسم پر مرتب ہونے والے 8 اثرات
  • حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، انتظامات مکمل تھے: پی ٹی آئی ذرائع
  • پلاسٹک کے ذرات سے مردوں میں کینسر کی ایک قسم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق
Headline تازہ ترین

ڈپریشن سے جسم پر مرتب ہونے والے 8 اثرات

DAILY MITHAN Feb 25, 2026 0


ڈپریشن سے جسم پر  مرتب ہونے والے 8 اثرات

ڈپریشن صرف ذہن تک محدود رہنے والا مرض نہیں / فائل فوٹو

ڈپریشن کے منفی اثرات کسی مریض کے جذبات اور ذہنی صحت پر ہی مرتب نہیں ہوتے بلکہ جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔

ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہے جس کے شکار افراد اکثر اداس رہتے ہیں جبکہ ہر وقت بے بسی کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔

ہر فرد کو ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی اداسی یا صدمے کے باعث ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر ان علامات کا دورانیہ 2 ہفتوں سے زیادہ ہو تو یہ سنگین مسئلے کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔

ڈپریشن محض ‘دماغ’ تک محدود رہنے والا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔

ڈپریشن سے جسمانی صحت پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی

ڈپریشن کے شکار افراد کے کھانے کی اشتہا میں تبدیلیاں آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث جسمانی وزن میں کمی یا اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جسمانی وزن میں اضافے سے دیگر متعدد طبی مسائل جیسے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح جسمانی وزن میں کمی سے دل کو نقصان پہنچتا ہے، تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے جبکہ بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

دائمی تکلیف

ڈپریشن کے شکار افراد کو کسی وجہ کے بغیر تکلیف بشمول جوڑوں یا مسلز کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سردرد درد یا سینے میں کھچاؤ جیسے مسائل بھی ڈپریشن کے مریضوں میں عام ہوتے ہیں۔

دائمی تکلیف سے ڈپریشن کی علامات کی شدت بھی بدترین ہو جاتی ہے۔

امراض قلب

ڈپریشن سے کسی فرد میں طرز زندگی کے مثبت انتخاب کا جذبہ کم ہو جاتا ہے۔

نقصان دہ غذا کا استعمال اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈپریشن کو دل کی صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔

دل کی شریانوں کے ہر 5 میں سے ایک مریض ڈپریشن سے بھی متاثر ہوتا ہے۔

ورم

تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن اور جسمانی ورم کے درمیان تعلق موجود ہے اور اس سے مدافعتی نظام میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈپریشن سے دائمی ورم کا خطرہ بھی بڑھتا ہے اور اس کے باعث آنتوں کے امراض، ذیابیطس ٹائپ 2 اور جوڑوں کی تکلیف جیسے امراض کا امکان بڑھتا ہے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ڈپریشن ورم کا باعث بنتا ہے یا دائمی ورم کسی فرد کو ڈپریشن کا شکار بناتا ہے۔

تولیدی صحت کے مسائل

ڈپریشن کے شکار کچھ افراد کے شریک حیات سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ تولیدی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات ہوتے ہیں۔

دائمی امراض کی شدت بڑھ جاتی ہے

ڈپریشن کے ایسے افراد جو پہلے ہی کسی دائمی مرض کے شکار ہوں، ان میں اس مرض کی علامات کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔

دائمی امراض کے شکار افراد پہلے ہی تناؤ کے شکار ہوتے ہیں اور ڈپریشن سے ان کے احساسات زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے کسی مرض کے علاج کے لیے ادویات کا استعمال مشکل ہوتا ہے جس سے بھی علامات کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

سونے میں مشکلات

ڈپریشن کے مریضوں میں بے خوابی یا سونے میں مشکلات کی شکایت عام ہوتی ہے۔

نیند کی کمی کے باعث ایسے مریض زیادہ تھکاوٹ کے شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

نیند کی کمی کو متعدد طبی مسائل سے منسلک کیا جاتا ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق طویل المعیاد بنیادوں پر نیند کی کمی ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، جسمانی وزن میں اضافے اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

نظام ہاضمہ کے مسائل

ڈپریشن کے شکار مریض اکثر نطام ہاضمہ کے مسائل جیسے ہیضے، متلی، قے یا قبض کی شکایت کرتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سیکڑوں روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کیلئے اٹلی کے ساڑھے 10 ہزار ورک ویزے جاری کریں گے: اطالوی وزیر داخلہ
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، انتظامات مکمل تھے: پی ٹی آئی ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
پلاسٹک کے ذرات سے مردوں میں کینسر کی ایک قسم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے یا نہیں؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سزا معطلی کی متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان کی 2 درجہ بہتری
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
ضعیف عمر میں شادی کرنیوالے حکیم بابر کا ناقدین کو جواب
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی جوڈیشل کمیشن کے سوالنامےکے جوابات دینے سے معذرت
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو، کمپنی کے مالک نے ملازمین میں انوکھے انداز سے بونس تقسیم کر دیا
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
وفاقی وزرا سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں، قیادت وفاق سے جواب طلب کرے: شرجیل میمن
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال انتظامیہ کی غفلت، کتا کٹی ہوئی انسانی ٹانگ لیکر بھاگ نکلا
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلام کا جواب تک نہیں دیا، وزیراعلیٰ کے پی کا شکوہ
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی کا وہ فیچر جو آپ کو ضرور استعمال کرنا چاہیے
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت میں بھی آنکھوں کی 6/6 بینائی کا تذکرہ
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
ڈھائی سال میں 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس، انخلاء کا عمل جاری
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
تازہ ترین
تربت میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
Headline تازہ ترین
’ہنسنا منع ہے‘ کی میزبانی کیلئے پہلی ترجیح کونسی مشہور اداکارہ تھیں؟ تابش ہاشمی کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026