ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی، حادثےکے بعد مشتعل شہریوں نے 6 ڈمپر جلادیے


کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی، حادثےکے بعد مشتعل شہریوں نے 6 ڈمپر جلادیے

شہریوں نے ایک ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا—فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر  سوار  باپ، بیٹا اور بیٹی  زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق  اسپتال منتقلی کے دوران بہن اور بھائی دم توڑ گئے جن کی شناخت 22 سالہ ماہ نور   اور  14 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بہن اور بھائی کے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور ڈمپر ڈرائیور  پر تشدد کیا جبکہ 6 ڈمپروں کو آگ لگادی، شہریوں نے ایک ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *