ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری، کئی شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل


پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے دور دراز دشوارگزار علاقوں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے سیلاب متاثرین کی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں سیمی پل جھنگ اور سرگودھا روڈ میں ڈرونز سے سیلابی ریلےمیں گھرے افراد اور لائیوسٹاک کی تلاش کی گئی۔

تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے 5  افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی جس کے بعد لوکیشن ٹریس کرکے ریسکیو ٹیم نے پانچوں افراد اورمویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پرپہنچادیا۔

اس کے علاوہ چشتیاں کی دریائی بیلٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے ڈرون کیمروں سے متاثرین کی تلاش جاری ہے جب کہ بہاولنگر کی دریائی بیلٹ کے سیلاب متاثرہ علاقو ں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کااستعمال کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *