اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ابتدا میں ڈرامہ کیس نمبر 9 کو مسترد کردیا تھا۔
گوہر رشید نے جیو کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے جیو کے مقبول ڈرامے کیس نمبر 9 کے حوالے سے گفتگو کی۔
گوہر رشید نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی سن کرپہلے اس ڈرامے کو مسترد کردیا تھا لیکن پھر ڈرامہ کی لیڈ رول کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے مجھے کال کی اور کردار نبھانے کیلئے راضی کیا۔
گوہر رشید کے مطابق صبا قمر نے کہا کہ ڈرامے کے ہدایت کار وجاہت حسین سے بات کرو اور پھر جب میں نے ان کا نظریہ سنا تو معلوم ہوا کہ کہانی کچھ اور ہے اور مجھے کچھ اور بتایا گیا ہے۔


























Leave a Reply