لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے 2 ہزار تولے سے زائد چاندی فروخت کر کے جانے والے شہری کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق شہری چاندی فروخت کرکے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے مزاحمت کی۔
پولیس نے بتایا کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور 2 کروڑ سے زائد رقم لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ڈکیتی کے واقعےکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مدعی نے بتایا کہ وہ 2022 تولے چاندی فروخت کر کے آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
مدعی کے مطابق ڈاکو 2 بیگ میں رکھے 2کروڑ 17لاکھ 55 ہزار روپے لوٹ کر لےگئے، دوران مزاحمت ڈاکوؤں نےفائرنگ کی جس کے باعث اس کے ہاتھ اور ٹانگ پرگولی لگی۔


























Leave a Reply