کراچی: ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے گل پلازہ سانحے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے سوالنامےکے جوابات دینے سے معذرت کرلی۔
عبدالحمید جاگیرانی نے کہا کہ وہ اب ڈائریکٹر کے عہدے پر موجود نہیں ہیں۔
کمیشن نے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس فاطمہ میمن کو نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر کا چارج اب ان کے پاس نہیں ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور ڈائریکٹر عہدے پر نہ ہونے کے باعث وہ کمیشن کے سوالنامے کا جواب نہیں دے سکتے۔
نوٹس کے مطابق بطور ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفینس ذاتی حیثیت میں 26 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہوں۔


























Leave a Reply