چین کے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیاروں نے دنیا کو دنگ کردیا


چین کے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیاروں نے دنیا کو دنگ کردیا

چین کا جدید ایل وائے 1 لیزر ویپن— فوٹو: رائٹرز

بیجنگ :چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں فضائی دفاع کے لیے استعمال ہونے والے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو  ہتھیار متعارف کروادیے۔

چینی میڈیا کے مطابق پریڈ میں پیش کیے گئے ہتھیاروں میں اینٹی ڈرون میزائل اور توپ خانے کے نظام کے ساتھ ساتھ ہائی انرجی لیزر ہتھیار اور ہائی پاور مائیکروویو ہتھیار بھی شامل تھے۔

 یہ تینوں مل کر ایک طاقتور ’آہنی مثلث‘ تشکیل دیتے ہیں جو ڈرونز کو یا تو ’سافٹ کِل‘ یا ’ہارڈ کِل‘ سے تباہ کر سکتے ہیں۔

پریڈ میں ہائی انرجی لیزر ہتھیار اپنی انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے نمایاں رہے، ماہرین کے مطابق یہ چند سیکنڈز میں ڈرون کو نشانہ بنا سکتے ہیں کیونکہ ان میں ہدف کو تیزی سے پہچاننے، اس پر نشانہ لگانے اور تعاقب کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ 

چین کے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیاروں نے دنیا کو دنگ کردیا

ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا لیزر ویپن— فوٹو: رائٹرز

ان ہتھیاروں کی خصوصیات میں درستگی، لامحدود ایمونیشن اور کم لاگت شامل ہے جس کے باعث انہیں ایک کم خرچ ڈرون شکن نظام قرار دیا جا رہا ہے۔

ہائی انرجی لیزر ہتھیاروں کی طرح ہائی پاور مائیکروویو ہتھیار بھی ’ڈائریکٹڈ انرجی ویپنز‘ ہیں جو طاقتور الیکٹرو میگنیٹک شعاعیں خارج کر کے ڈرون کے اندر موجود الیکٹرانک پرزوں کو جلادیتے ہیں جس سے وہ مکمل طور پر غیر فعال ہو جاتے ہیں۔ 

ان ہتھیاروں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی شعاع لیزر کے برعکس زیادہ وسیع رینج رکھتی ہے جس کے ذریعے یہ جتھوں (سوارمز) میں حملہ آور ہونے والے ڈرونز کو بھی بیک وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔

چین کے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیاروں نے دنیا کو دنگ کردیا

ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہائی پاور مائیکروویو ویپن— فوٹو: رائٹرز

پریڈ کا ایک اور نمایاں پہلو ’ایل وائے وَن شپ بورن لیزر ویپن‘ کی پہلی جھلک تھی، جسے جنگی بحری جہازوں پر نصب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ جہازوں پر اس ہتھیار کو بجلی فراہم کرنے کے لیے زیادہ یونٹ نصب کیے جاسکتے ہیں جس سے اس کی طاقت میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس طرح یہ نظام نہ صرف بغیر پائلٹ ہتھیاروں بلکہ اینٹی شپ میزائلوں کو بھی کم لاگت میں نشانہ بناسکتا ہے۔

چین کے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیاروں نے دنیا کو دنگ کردیا

چین کا جدید ایل وائے 1 لیزر ویپن— فوٹو: رائٹرز

یہ لیزر ہتھیار دشمن کے ہتھیاروں اور آلات کے آپٹیکل سینسرز کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بحری جنگ کے اصولوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *