چینی معاہدےکی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم


چینی معاہدےکی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم

شہباز شریف نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی— فوٹو:فائل

وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے حوالے سے اجلاس میں ہدایت دی ہے کہ معاہدےکی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیرِاعظم کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

انہوں نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ معاہدےکی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *