Skip to content
  • Sunday, 1 March 2026
  • 10:52 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟

حالیہ پوسٹس

  • نیویارک ٹائمز کی امریکی صدر پر سخت تنقید، غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیدیا
  • برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا
  • ایران کے میزائل حملوں کے باوجود دبئی کی رونق برقرار، برج خلیفہ پرلائٹ شوکا سلسلہ نہ رُکا
  • ایران پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، دفاع کا حق رکھتے ہیں: ایرانی مندوب سلامتی کونسل
  • ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا، حملے کے بعد سفارتکاری زیادہ آسان ہوگئی ہے: ٹرمپ
پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟

DAILY MITHAN Mar 1, 2026 0


چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعہ کے روز چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سینئر پارٹی رہنماؤں کو بریفنگ دی تھی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد:  پی ٹی آئی رہنماؤں کو بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی قانون کی سختی سے پیروی کریں گے اور قانونی دائرہ کار سے باہر کوئی بھی خصوصی ریلیف فراہم نہیں کریں گے۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعہ کے روز چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سینئر پارٹی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ 

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے اور عمران خان کی طبی حالت سے متعلق کسی بھی درخواست کو مناسب قانونی فورم میں دائر کرنے کا مشورہ دیا۔

بیرسٹر گوہر نے اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ سے براہِ راست ابتدائی ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، بجائے اس کے کہ وہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ذریعے آگے بڑھاتے۔ پی ٹی آئی نے درخواست کی تھی کہ عمران خان کو اسلام آباد کے کسی منتخب اسپتال میں منتقل کیا جائے اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز کو جیل میں ان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ 

اسی دن سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست واپس کر دی، جس میں اس کے بانی کو خصوصی ریٹینا اسپیشلسٹ کے ذریعے آنکھوں کے علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اس سے قبل 25 فروری کو خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں آرڈر XXXV رول 6 کے تحت درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ قید سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ ان کی آنکھوں کا مناسب معائنہ اور علاج ریٹینا اسپیشلسٹ کے ذریعے ہو سکے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ خان کے ذاتی ڈاکٹرز، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے تاکہ وہ تمام معائنہ اور علاج کے مراحل میں حصہ لے سکیں۔ مزید برآں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خان کے اہل خانہ کو معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں طبی معائنہ اور علاج کے دوران مناسب رسائی دی جائے۔

تاہم جمعہ کوسپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست واپس کر دی ۔ دفتر نے 12 فروری کے عدالت کے سابقہ آرڈر کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر درخواست گزار کو کوئی شکایت ہے تو اسے مناسب فورم، یعنی اسلام آباد ہائی کورٹ میں لے جانا چاہیے جہاں ان کی اپیل زیرِ غور ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
پاکستان
ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
وفاق کی 55 ہزار اسامیاں ختم یا مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں
DAILY MITHAN Feb 21, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026