اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے سوا گھنٹے انتظار کے بعد ان کے سلام کا جواب تک نہیں دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ روسٹرم پر گئے اور اوپن کورٹ میں چیف جسٹس سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم چیف جسٹس ان کی بات سنے بغیر چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے سوا گھنٹے انتظار کے بعد ان کے سلام کا جواب تک نہیں دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہم دکھانا چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی بلکہ قانونی راستہ اختیار کر رہی ہے، عمران خان کے کیسز مقرر نہیں ہو رہے۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ ٹو کیسز میں درخواستیں فکس کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔


























Leave a Reply