
لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا۔
ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے ، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
اس معاملے پر مشاورت کیلئے چیئرمین پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کچھ دیر میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
Leave a Reply