
کراچی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلے مین ہول میں گر کر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں روزی کما کر گھر لوٹنے والا 6 سال کا علی کھلے ہوئے مین ہول میں گرا اور ایسے ڈوبا کہ پھر اس کی لاش ہی باہر آئی۔
اس کے ساتھ چلنے والا چھوٹا بھائی عبید خوف کے عالم میں دیکھتا ہی رہ گیا۔
معصوم بچے کی ہلاکت پر رشتے دار اور علاقہ مکین بھی مشتعل دکھائی دیے اور علاقہ مکینوں نے جمشید روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ماضی میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کوئی کارروائی ہوجاتی تو شاید ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوتے۔
واقعے کے بعد علاقے کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Leave a Reply