برمنگھم: چاقو کے حملے سے 18 سال کا برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعےکی شب نماز تراویح کے وقت اولڈ بری جامع مسجد کی کارپارکنگ میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو حملےمیں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جبکہ 18 سال کا برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس کے مطابق ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


























Leave a Reply