پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا مقام اور وقت چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں بلاول بھٹو اور فریال تالپور بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ وزارت عظمیٰ کے لیے مطلوبہ ارکان اسمبلی کی تعداد پوری کرنے کے لیے فریال تالپور کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں، پیپلزپارٹی کو 27 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی تو آج وزیر اعظم نامزد ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے صدر پیپلزپارٹی چوہدری یاسین،لطیف اکبر اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔























Leave a Reply