وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے یوم آزادی پر میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش کی تھی۔
عمران خان کی بیماری کی خبروں سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا بولے پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرے، عدالت میں جائے اور وہاں اپنا مؤقف رکھے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریعے پی ٹی آئی نے امریکا میں مہم چلائی، پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنا ہے۔






















Leave a Reply