اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کےارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کےا رکان نے عمران خان کے مقدمات مقررکرنے اور ان کی اہلخانہ سے ملاقات کرانےکا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شریک شرکا نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے ان کے معائنےکا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے اور رجسٹرار کا نمبر بھی بند ہے، پارلیمنٹیرینز باہر دھرنا دیے انصاف کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر اس لیے جمع ہیں کہ ہمارے کیسز لگائے جائیں اور انصاف ملے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کے لیے اسپتال لے جایا جائے، سپریم کورٹ نے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا،کیا رپورٹ داخل دفترکرنے کے لیے تھی؟






















Leave a Reply