پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی


پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی پی ٹی آئی اراکین کی تعداد اب 47 ہوگئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مزید 28 اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کروا دیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔

کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔ 

 پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی پی ٹی آئی اراکین کی تعداد اب 47 ہوگئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ممبران اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ  قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *