پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے


پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے

حماد اظہر کے دستبردار ہونے سے لاہور کے حلقہ 129 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ضمنی انتخاب آسان ہوگیا__فوٹو: فائل

کروڑوں کی پریکٹس گنوا کر تحریک انصاف کے عہدیدار  بنے راجہ سلمان اکرم بے نیل و مرام پارٹی سے نکل گئے۔

بشریٰ بی بی کے ہتک آمیز رویے پر برا فروختہ راجہ سلمان دوسری اور حریف خاتون علیمہ خانم کی تلخ نوائی کی تاب نہ لا سکے جو ان کی ممدوح تھی۔

تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف جا رہی ہے، نئے سیکرٹری جنرل کے لیے کئی نام سامنے آگئے اور سردار لطیف کھوسہ دوڑ میں آگے ہیں۔

حماد اظہر کے دستبردار ہونے سے لاہور کے حلقہ 129 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ضمنی انتخاب آسان ہوگیا، علیمہ کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائما گولڈ سمتھ کا خوف بھرا ٹوئٹ اور پھر  عمران کے بیٹوں کی آمد کا باب بند ہوگیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی ممدوح عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا کر صدمے سے دوچار کردیا جسے وہ برداشت نہیں کرسکے۔

اس طرح وہ تحریک انصاف سے نکل گئے، اس پارٹی میں بشریٰ بی بی نے قیادت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے مقابلے میں علیمہ خانم آگئی تھیں جن کا سلمان اکرم راجہ نے بھرپور ساتھ دیا تھا جو ان کے بڑے قانونی تعاون تھے۔

جنگ ، دی نیوز کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان اکرم راجہ سیاست سے الگ ہورہے ہیں اب وہ اپنی تمام تر توجہ وکالت پر مرتکز کریں گے۔ْ

انہیں تحریک انصاف کی سیاست میں حصہ لینے کے باعث سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا تھا جس کا ان کے افراد خانہ اور قریب ترین افراد کو بہت قلق تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کی شدت بڑھ رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *