پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا


پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کا انداز سیاسی گھبراہٹ،فکری دیوالیہ پن کی علامت ہے، حکومت مذاکرات کو ایک دوغلے پن اور عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ حکومت کی سیاسی گھبراہٹ اورفکری دیوالیہ پن ہے، حکمرانوں کو پیشگی شرائط پر مبنی بات چیت کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ بحرانوں کا مذاکراتی حل تلاش کرنے کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے بات کرسکتی ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت محمود اچکزئی اورعلامہ راجہ ناصرعباس سے رابطہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی بھی صورت میں حکومت کے ساتھ بات چیت میں شامل نہیں ہوگی، شہبازشریف کی بات چیت کی پیشکش دوغلاپن اور متضاد موقف ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *