وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کہا یہ بات غلط ہے کہ تحریک انصاف کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں بات کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی لیکن تحریک انصاف کا ایک ہی راستہ بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے۔
رانا ثنا نے مزید کہا کہ ایک گروہ اس بات پر تلا ہوا ہے کہ افراتفری ، انارکی اور فتنہ پھیلایا جائے، جب یہ قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون اپنا راستہ چنےگا۔ رانا ثنااللہ نے بتایا کہ ان کی جدوجہد الگ طرح کی ہوئی تو ہماری تیاری بھی الگ طرح کی ہوگی۔
یاد رہے کہ پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری ہورہی ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، جب بھی تحریک کی کال دی جائے گی تو لاکھوں لوگ نکلیں گے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ اس بار احتجاج کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔
























Leave a Reply