پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ


پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ

عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار  ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں پرفارمنس اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور  ڈسٹرکٹ کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *