وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں عالمی سطح تیل 120 ڈالر پر گیا تو حکومت نے 24 روپے فی لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی۔
اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں عالمی منڈی میں تیل 120 ڈالرفی بیرل ہوا تو اُس وقت حکومت نے صارفین پر اضافی ٹیکس لگائے بغیربندوبست کیا تھا اور اس فیصلے کو اُس وقت اپوزیشن نے آئی ایم ایف مخالف قرار دیا تھا۔
صوبائی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت بھی تقریباً اسی صورتحال میں کھڑی ہے، حکومت نے 23 ارب روپے کا فرق پورا کیا جو ڈیزل پر 75 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس صفر کر دیا گیا تھا، جبکہ اس وقت ایک ہفتے میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 170 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔


























Leave a Reply