پی ٹی آئی آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 5 وزرا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان


پی ٹی آئی آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 5 وزرا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پانچوں وزرا نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا، قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کی تعداد 22 تک پہنچ گئی— فوٹو: پی پی

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 5 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5 وزرا نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کی جس میں  پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دی۔

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے جبکہ قانون سازاسمبلی میں اِس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے جو 5 فارورڈ بلاک ارکان کے شامل ہونے کے بعد 22 ہوگئی۔

مسلم لیگ ن اس وقت 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ ایوان میں موجود ہے لیکن ن لیگ نے حکومت سازی  کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *