
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رہے گی۔
پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کیا گیا ہے، ڈیٹا اینالسٹ کا سلیکشن کے معاملے ووٹ نہیں ہوگا، ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی ہیڈکوچ اور کپتان کے ساتھ مشاورت کی پابند ہوگی۔
Leave a Reply