پی سی او ایس کی بیماری میں کون سے غذاؤں کا استعمال مفید ہے؟


پی سی او ایس کی بیماری میں کون سے غذاؤں کا استعمال مفید ہے؟

یہ ایک عام ہارمونل عارضہ ہے جو تولیدی عمر کی خواتین کو متاثر کرتا ہے/ فائل فوٹو

پولی سسٹک اووری سنڈروم (پی سی او  ایس) ایک ایسی بیماری ہے جو خواتین اور کم عمر لڑکیوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ پی سی او ایس کیا ہے؟ یہ ایک عام ہارمونل عارضہ ہے جو خواتین اور لڑکیوں میں تولیدی عمل کو متاثر کرتا ہے۔

یہ بیماری حاملہ ہونے میں دشواری کا باعث بن سکتی ہے اور یہ بانجھ پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

2019 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پی سی او ایس کے ساتھ رہنے والے 33 سے 83 فیصد لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ‘پولی سسٹک اووری سنڈروم’ کی 2 بڑی وجوہات جینیات اور غیر صحت مندانہ و غیر فعال طرز زندگی ہیں، اس کا علاج روزمرہ کی زندگی میں کچھ بنیادی اور ضروری تبدیلیوں کے ذریعے ممکن ہوسکتا ہے۔

 کھانوں میں احتیاط

اس بیماری میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ فائبر سے بھرپور کھانوں کا استعمال کریں، زیادہ فائبر والے کھانے خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتے ہیں اور انسولین کی حساسیت کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں، سبزیاں، دالیں، بادام، بیریز اور شکر قندی کا استعمال مفید ہے۔

اس کے علاوہ بیکری کی بنی اشیا مثلاً کیک، پیسٹری اور ڈبل روٹی سمیت میٹھے پکوان اور سفید آٹے کے استعمال کا پرہیز مفید ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *