پی ایس بی کا قومی کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا قدم، 36کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم


پی ایس بی کا قومی کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا قدم، 36کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی)  نے قومی کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کھلاڑیوں میں82لاکھ کے کیش انعامات اور فیڈریشنز کو 6کروڑ39 لاکھ کی خصوصی و سالانہ گرانٹس تقسیم کر دی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈکے زیر اہتمام بدھ کو ایک پروقار تقریب میں ان قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔ 

مشیرِ وزیراعظم برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور دنیا کے مختلف ممالک میں ملک کا نام روشن کرنے والے 36 کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز تقسیم کیے۔

نمایاں کھلاڑیوں میں نیزہ بازی میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم شامل ہیں، جنہیں 20 لاکھ روپے، جبکہ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو 6 لاکھ روپے دیے گئے۔

احسن رمضان کو انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر 5 لاکھ روپے ،محمد آصف کو ایس اے اے آر سی اسنوکر میں گولڈ میڈل پر 5 لاکھ روپے ،محمد نسیم اختر کو برانز میڈل پر 1 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی کیش انعام دیے گئے۔

فیڈریشن کی جانب سے چیک تقسیم مرحلہ میں مہمان خصوصی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو 1 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ ،الپائن کلب آف پاکستان کو 21 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ دی گئی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ کے چیک دیے ۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ خان نے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ،پاکستان جُوڈو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ ،پاکستان جو جِتسو فیڈریشن کو 20 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کے چیک فراہم کیے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ ،نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کو 20 لاکھ سالانہ، 50 لاکھ خصوصی گرانٹ،پاکستان رگبی یونین کو 11 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ،ونٹر اسپورٹس فیڈریشن پاکستان کو 20 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ دی گئی۔

پی ایس بی کی جانب سے پاکستان سیلنگ فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ،پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی سالانہ گرانٹ ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی سالانہ گرانٹ،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ دی گئی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ،پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپےسالانہ گرانٹ ،پاکستان والی بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ ،پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ اور پاکستان ووشو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ دی گئی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ سالانہ اور 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی دی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *