پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی آج بھی بڑی چھلانگ، 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ


پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی آج بھی بڑی چھلانگ، 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مسلسل تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز مارکیٹ نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں دن کا آغاز ایک لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس سے ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی نظر آئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 2951 پوائنٹس اضافے سے 108055 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *