پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک اور تاریخ ساز دن، 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ


پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک اور تاریخ ساز دن، 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 819 پوائنٹس اضافے سے 91683 کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس مں آج بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 819 پوائنٹس اضافے سے 91683 کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 358 کو چھوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 518 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پر بند ہوا تھا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 908 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *