پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر


پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے۔

25 سالہ شاہین نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ وہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی سکندر رضا اور فخرزمان  بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں حسن نواز، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل ہیں۔23 سالہ حسن نواز نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

ٹیم میں کراچی کنگز کے بھی تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور  حسن علی شامل ہیں، جب کہ کنگز کے خوشدل شاہ 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان جنہوں نے 12 میچوں میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 449 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست رہنے پر حنیف محمد کیپ حاصل کی وہ  بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا  بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *