پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز پر ڈالرز کی بارش، ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟


پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز پر ڈالرز کی بارش، ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟

فوٹو: فایل

لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری  بار ٹائٹل جیت لیا او ساتھ ہی کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

لاہور میں کھیلےگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 14 کروڑ روپے) بھی حاصل کرلی۔

رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) آئے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *