پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی


پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی

@MediaCellPPP

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے  آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے، پیپلز پارٹی نے  آزادکشمیر  میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور  آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دے دی ہے۔

 اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے صدر پیپلزپارٹی چوہدری یاسین،لطیف اکبر اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *