لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
لاہور سے راولپنڈی کیلئے ایگزیکٹو کا کرایہ 2250 سے بڑھ کر2480 روپے ہو گیا ہے جبکہ لاہور سے راولپنڈی کیلئے ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350 سے بڑھ کر3680 روپے ہو گیا ہے۔
لاہور سےکراچی کا کرایہ 3 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 13200 روپے ہو گیا ہے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 3100 سے بڑھ کر 3720 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700 روپے اضافے کے ساتھ 4200 روپے ہو گیا ہے جبکہ لاہور سے ملتان کا نیا کرایہ 3150 سے بڑھ کر 3750 روپے ہوگیا ہے۔
لاہور سے سیالکوٹ کا نیا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2150 روپے جبکہ لاہور سے پاکپتن کا کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 1750 روپے ہوگیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کا نیا کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 2000 روپے ہوگیا ہے۔

























Leave a Reply