وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کا عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتا ہے، کیونکہ وہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آؤں گا اور اسے پاس بھی کراؤں گا، ہم اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو بحر ہند میں ڈبودیں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول کی بس پر ہونے والا حملہ بھارت نے کروایا، بھارت سے حملے کا خطرہ تو کئی سالوں سے ہے لیکن اگر وہ سامنے سے آئے گا تو ہم تیار ہیں۔
Leave a Reply