اسپین میں ٹرین کی پٹری پر دیوار گرنے کی وجہ سے مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں بارسلونا کے قریب طوفانی بارش کے سبب دیوار ٹرین کی پٹری پر گرگئی تھی جو حادثے کا سبب بنی۔
ایمرجنسی ورکرز نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے 37 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل اسپین میں دو ٹرینیں آپس میں ٹرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


























Leave a Reply