ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ امریکا سے جوہری معاہدہ ممکن ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا پراعتمادنہیں ہے، بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل اور مزاحمتی تنظیموں کا ساتھ چھوڑنے کی بات ناممکن ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔
امریکی صدر کئی مرتبہ یہ بات کہہ چکے ہیں کہ امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن انہیں امید ہے کہ اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


























Leave a Reply