پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں ایک اہلکار شہید


بنوں: پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں ایک اہلکار شہید

دہشتگردوں نے رات گئے چوکی پرچھوٹےاور بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے: آر پی او بنوں۔ فوٹو فائل

بنوں میں پولیس نے فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق  دہشتگردوں نے فتح خیل چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔

سجاد خان نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور  بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *