
کراچی: پولیس نے حمیرا اصغر کیس میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں حمیرا اصغر کیس کی رپورٹ جمع کرائی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق حمیرہ کے گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے، حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ گھر والوں سے پوچھیں وہ مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں یا نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے 16 اگست کو کیس کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
اس سے قبل پولیس کو حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتن میں رکھا سفید پاؤڈر ملا جس کے بعد پولیس نے اس پاؤڈر کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی اور وہ گزشتہ 7 سال سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں۔
Leave a Reply